آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عوام اور نون لیگ کا بیانیہ ایک ہی ہے، نوازشریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ؍نیوزایجنسیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ علم بغاوت ضروری ہے، ملک فرد واحد کا نہیں جو چاہے سو کرے، عوام بھیڑ بکریاں نہیں،تم جتنا ظلم کرو گے عوام اُتنا ہی ہمارا ساتھ دینگے، شیر کا نشان چھین لینے سے ہمارا نشان نہیں مٹے گا،جس پارٹی کا ایک رکن نہ ہو وہ بھی سینٹ کیلئے امیدوار کھڑا کرے تو تحقیقات ہونی چاہئیں، مجھے نااہل کئے جانے کے فیصلے میں جان ہوتی تو لوگ قبول کرتے، ن لیگ کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں جہاں پیسہ چلا اور ووٹ خریدے گئے اس کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ جس کا ایک رکن بھی صوبے میں نہ ہو وہاں امیدوار کھڑا کرے، یہیں سے دھاندلی لگتی ہے جب کہ ہمارے سینیٹرز نے پارٹی نشان کے بغیر الیکشن لڑا۔ نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کے کھیل کو دفن کرنا چاہتے ہیں، اس بارسینیٹ میں کھلے عام سب کچھ ہوا، کسی پارٹی کو حق نہیں پہنچتا کہ صوبے میں ایک رکن نہ ہو اور وہ سینیٹ کے لیے

امیدوار کھڑے کردے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں