آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( پ ر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ عوام کی بے پناہ محبت اور سینیٹ انتخابات میں شاندار اکثریت کے بعد سینیٹ چیئرمین بنانا مسلم لیگ(ن) کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا چیئرمین مسلم لیگ(ن) کے قائد کا نامز امیدوار ہی منتخب ہوگا ۔ مسلم لیگ(ن) سینیٹ میں اپنا چیئر مین لائے گی. جمہوریت کے دعوے دار مسلم لیگ(ن) کی اکثریت تسلیم کرتے ہوئے ایوان بالا میں جمہوری اقدار کا مظاہرہ کریں۔ ووٹوں کی تجارت کرنے والے نوٹوں کی بوریاں لے کر میدان میں نکل آئے ہیں لیکن نواز شریف کے سپاہی نہ بکے تھے نہ کبھی بکیں گے۔ ملکی سیاست کے ہر موڑ پر مسلم لیگ(ن) نے عوام کے ساتھ اپنی محبت اور عوامی پذیرائی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں