آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت دودھ کی قیت سے متعلق جائزہ اجلاس پیر کو کمشنر ہاوس میں منعقد ہوا، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت کے تحت دودھ کی قیمت سے متعلق ڈیری فارمرز،ن ہول سیلرز، ریٹیلرز ،صارفین کے نمائندوں متعلقہ اداروں ا ور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز علیحدہ علیحدہ دودھ کی قیمت سے متعلق اپنی تجاویز کمشنر کراچی کو دو روز میں پیش کریں ، تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تجاویز میں دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے اخراجات اور مجوزہ منافع کی تفصیل اپنی تجاویز میں شامل کریں،ان تجاویزکی روشنی میں قانونی تقاضوں اور صارفین کے مفاد کو مد نظر رکھ کر رپورٹ عدالت عالیہ کو پیش کردی جائیگی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے تک شہر میں دودھ کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کرے گی اور ناجائز منافع خور دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ریٹیلرز مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فراہم کرنے والے ہول سیلرز کی نشاندہی کرینگے جبکہ ہول سیلرز ان ڈیری فارمرز کی نشاندہی کرینگے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں