آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑانے گورنر ہائوس میں اہم ملاقات کی جس میں سینٹ انتخابات ، جمہوری تسلسل ،مقننہ و انتظامی ذمہ داریوں ،معاشی استحکام ، غربت و بے روزگاری کے خاتمہ اور عام آدمی کا معیا ر زندگی بہتر بنانے کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات، پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے جاری پیش رفت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے جمہور یت کے تسلسل سے ہی جمہور کی بہتر خدمت ممکن ہورہی ہے ،ملک کے اعلیٰ قانون ساز ادارہ سینٹ کے انتخابات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ماضی کی نسبت آج بہت مستحکم اور تسلسل سے جاری ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈر ز کا کردار قابل تحسین ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں