آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کراچی اور یہاں کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، ان پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ کیا ہے اور نہ کراچی کی نمائندگی اور مینڈیٹ لینے والوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کچھ کیا، آج شہر کا جو برا حال ہے وہ سب کے سامنے ہے، صفائی ستھرائی، گندے پانی کی نکاسی ،سڑکوں کی خستہ حالت، بجلی و پینے کے پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، جماعت اسلامی عوام میں موجود ہے اور لاکھوں افراد نے ہمارے فلاحی اداروں اور پبلک ایڈ کے دفاتر سے رابطہ کیا ہے، جماعت اسلامی عوام کے اعتماد پر پور ا اترے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں کالم نگاروں کی ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر راشد قریشی، زاہد عسکری، عنایت اللہ اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کوئی پارٹی کراچی کو اون کرنے کے لیے تیار نہیں، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی اونر شپ پوری طرح لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ حقیقی معنوں میں تبدیلی اور حالات کو بدلنے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں، اب ہم نے کراچی کے عوام کے ہر قسم کے حل کے لیے ’’تحریک حقوق کراچی ‘‘ کا آغاز کردیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں