آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں فروٹ سے لڈے ٹرک نمبر TKK024نے موٹرسائیکل سوراروں کو کچل ڈالا جس کے نیتجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، متوفیوں کی شاخت 24سالہ کامران ولد محمد پرویز اور 22سالہ عمران ولد غلام نبی کے نام سے کی گئی ہے ،اور بلال کالونی خواجہ اجمیر نگری کے رہائشی، شاہ نورانی کے مزارسے واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ، ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے لیا ہے،شارع فیصل سوسائٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی سے ٹکر سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 60سالہ کنیز فاطمہ زوجہ سردار خان کے نام سے ہوئی ہے اور نارتھ کراچی پاور ہاوس کی رہائشی تھای،سرجانی موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22سالہ اظہر اور 30سالہ انور زخمی ہوگئے جنہیں ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران گاڑی کی زد میں آکر 35سالہ رضا خان زخمی ہوگیا۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں