آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار سمیت 11 نامزد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، سماعت8مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو کیس کا عبوری چالان پیش کیا گیا تھا جسے منتظم عدالت کے فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2میں منتقل کردیا تھا،مقدمے کے چالان میں 10ملزمان کو گرفتار جبکہ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار سمیت 11ملزمان کو مفرور ظاہر کیا گیا تھا۔ دریں اثنا نقیب اللہ قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کے ابتدائی بیان لے لئے گئے، جس میں بتایا کہ دونوں اہلکاروں نے چوکی انچارج اکبر ملاح کے ساتھ نقیب کو گرفتار کیا تھا،چوکی انچارج اکبر ملاح فیصل سے ہدایات لیتا تھا ،ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ نقیب کے ساتھ مزید دو افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جنھیں بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا،جبکہ دو روز بعد نقیب کو فیصل اپنے ہمراہ لے گیا تھا، چوکی انچارج اکبر ملاح اور فیصل مقابلے اور تفتیش کے معاملات دیکھتے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں