آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل عوام نے تینوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار جبکہ دوسرا شہید کوٹے پر پولیس میں بھرتی کے لیے ویٹنگ پر ہے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حددو مشکی پاڑہ میں موٹرسائیکل سوار تین ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ قریب موجود شہریوں نے انہیں گھیر کر پکڑ لیا،شہریوں نے ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں عقیل ، آصف اور عزیز شامل ہیں ، ملزم عقیل شاہ گزشتہ برس ہی پولیس میں بھرتی ہوا اور آجکل پولیس ہیڈ کوارٹر خواجہ اجمیر نگری میں تعینات ہے جبکہ اسکا ایک ساتھی آصف شہید کوٹے پر بھرتی کے لیے ویٹنگ پر ہے ، تیسرے ساتھی کا نام عبدالعزیز ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں