آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش ،پولیس کامظاہرین پر لاٹھی چارج اور واٹرکینن کا استعمال، 40مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کلرک ایسوسی ایشن نے الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافہ کیلئے پیر کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے پولیس نے رکاوٹیں لگادیں، اسی دوران کچھ کلرکوں نے احتجاج کے دوران اپنے مطالبات منوانے کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے منع کیا لیکن مظاہرین پولیس کی جانب سے لگائی گئیں رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہو گئے جس پرپولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو واپس دھکیل دیا، پولیس کے مطابق 40مظاہرین کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا گیا ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک نظام بھی شدید متاثر ہوا اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں