آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روم( نیوز ڈیسک) اطالوی فٹبالر ڈیوڈ ایسٹوری ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے ان کی موت کا اعلان فیور پنینا کلب نے کیا 31سالہ دفاعی پلیئر یوڈمینسی سے اتوار کو شیڈول میچ کھیلنے کے لئے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں قیام پذیر تھے کلب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اچانک بیمار ہوجانے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی، انہوں نے پسماندگان میں دو برس کی بیٹی کو چھوڑا ہے، ان کی ناگہانی موت کے سبب اتوار کا میچ منسوخ کردیا گیا، ان کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی تاہم اٹالین میڈیا نے اس کا سبب دل کا دورہ پڑجانے کو قرار دیا ہے، ایسٹوری نے کیریئر کی شروعات اے سی میلان سے کی تھی، آنجہانی پلیئر نے 14میچز میں ملک کی بھی نمائندگی کی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں