آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن( پی اے) آفکام نے ناٹنگھم ریڈیو سٹیشن کے نان مسلمز کےخلاف گانے کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیدیا، اور اس پر جرمانہ عائد کردیا، ناٹنگھم کے ریڈیو ڈان پر ریگولیٹر آفکام نے 2000پونڈ جرمانہ عائد کیا۔ اس ریڈیو نے نان مسلمز کے خلاف جنگی میدان میں کامیابیوں کو گانے میں اجاگر کیا، آفکام نے اسے براڈ کاسٹنگ رولز کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا، یہ گانا 2016میں بالنگ ڈے پرچلایا گیا تھا۔ ریڈیو سٹیشن کو کوڈ لائسنس کے تحت ایسے مواد کو براڈ کاسٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ جس سے کرائم یا ڈس آرڈر پر اکسائے جانے کا خدشہ ہے۔ آفکام نے کہا کہ اس کے رولز سخت ہیں۔ آفکام نے ایک شکایت کی انویسٹی گیشن کے بعد یہ رولنگ دی، تحقیقات میں سامنے آیا کہ ریڈیو سٹیشن نے رولز کی خلاف ورزی کی، سٹیشن منیجر ثنا طارق نے کہا کہ وہ اس گانے سے متفق نہیں تھیں جس کو منیجر نے سکرین نہیں کیا۔ مجھے اس پر یقین نہیں آرہاکہ ریڈیو پر اس قسم کی کوئی چیز براڈ کاسٹ ہو گئی یہ ایسی چیز تھی جس پر ریڈیو سٹیشن یقین نہیں رکھتا۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم بھی پیغام پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کریمیا لمیٹڈ کی ملکیت یہ ریڈیو سٹیشن ہے جس کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے کونٹینٹ سے شدید پشیمانی ہوئی ہے ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، آفکام نے ریڈیو کو ہدایت کی کہ اس کی

انویسٹی گیشن اور بیان کو ریڈیو پر نشر کیا جائے آفکام نے اس گانے کو امتیازی آفینسو اور نقصان دہ قرار دیا ریڈیو سٹیشن نے اس پر معذرت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں