آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن(پ ر ) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپوں کی سب سے بڑی مہم کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح کلر سیداں ضلع راولپنڈی کے گائوں منیاندہ سر صوبہ شاہ میں فری آئی کیمپ کے دوران کیا گیا۔ فری آئی کیمپوں کی مہم دو ماہ جاری رہے گی، جس کے دوران پاکستان اور کشمیرکے 13شہروں میں آئی کیمپ لگائے جائیں گے جن میں ماہرین امراض چشم کی نگرانی میں ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا معائنہ اور آنکھوں کے آپریشن ہوں گے یہ مہم المصطفیٰ کے سرپرست اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی نگرانی میں جاری ہے جس کے لئے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) تعاون کر رہی ہے ۔ المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ فری آئی کیمپوں کی مہم کا عنوان ’’آنکھوں کی روشنی سب کے لیے‘‘رکھا گیا ہے جس کے دوران آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کا معائنہ ، سفید موتیے، ناخونہ سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے بغیر ٹانکے کے آپریشن لیزر کی سہولیات مفت مہیا کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ جن مریضوں کے آپریشن کئے جائیں گے ان کے لئے میڈیکل ٹیسٹ جن میں بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، ہیپاٹائٹس بی اور سی اور بائیو میٹری کی سہولیات بھی مفت مہیا کی جائیں گی جبکہ کھانے اور رہائش کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ المصطفیٰ

x
Advertisement

پہلا ادارہ ہے جس نے آئی کیمپوں میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کا آغاز اور ایسے مریضوں کے آپریشن حفاظتی اصولوں کے مطابق الگ کئے جاتے ہیں۔ منیاندہ سر صوبہ شاہ میں تین روزہ چھٹے سالانہ آئی کیمپ کا افتتاح چوہدری محمد یونس آف کاونٹری انگلینڈ نے اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا، افتتاحی تقریب کے دوران معزیزن علاقہ راجہ ارشد محمود، حاجی افتخار علی، حافظ محمد رضوان، حسن اختر پٹواری، چوہدری کرامت حسین، چوہدری گلستان اور طارق منہاس بھی موجود تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں