آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بینبری(مریم فیصل)برطانیہ میں پہلے بیسٹ فرام ایسٹ کے بعد ایما طوفان نے لوگوں کو گھروں میں محصور ہونے پر مجبور کردیا تھا۔ بینبری میں چھ سے سات انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث آمدورفت انتہائی دشوار ہوگئی تھی۔ ضروریات زندگی کی خریداری کے لئے گھروں سے باہر نکلنا لوگوں کو مشکل لگ رہا تھا اور مقامی سٹورز میں اشیاء خورد و نوش کی کمی کا بھی سامنا رہا کیونکہ موٹرویز پر برف ہی برف تھی ایسے میں سامان لانے والی لاریاں بھی یا تو ٹریفک میں پھنس گئی تھیں یا پھر سفر موخر کیا ہوا تھا۔ بینبری کی مسجد نے اپنے دروازے ضرورت مند افراد کے لئے کھول دیئے تھے ۔ مسجد میں تین روز تک کھانے کا انتظام کیا گیا۔ ہر کسی کو دعوت عام دی گئی تھی۔ یاسمین جنھوں نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر کھانے کا انتظام کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس خراب موسم میں آنحصرتﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی، بنا کسی مذہبی تفریق کے خدمت کرنا چاہیے۔ مسجد کمیٹی کے چیئرمین بشارد کا بھی کہنا تھا تمام مساجد کو انسانیت کے لئے یہ قدم اٹھانا چاہیے۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں