آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن (نمائندہ جنگ) سنی جمعیت عوام برطانیہ کے زیرانتظام عظیم الشان17ویں سالانہ حق چاریار کانفرنس گیارہ مارچ بروز اتوار لوٹن کی سینٹرل مسجد میں منعقد ہوگی، جس کی قیادت مناظر اسلام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی کریں گے، کانفرنس میں پیر ریاض احمد اسلمی اور پیرجہانزیب بادشاہ قاسمی آف آستانہ عالیہ موہرڑہ شریف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ خصوصی خطاب مفکر اسلام علامہ قمرالزماں اعظمی، صاحبزادہ سید ازکی جلال الدین مشہدی، قاری علامہ طیب نقشبندی، مفتی اسلم بندیالوی، پیر سید منور حسین بخاری، پیر سید سلطان شاہ، سید محبوب شاہ، علامہ یوسف نقشبندی، امام خالد حسین، علامہ پیر سید عرفان میاں، علامہ پیرسید دستگیر شاہ گیلانی، سید فیصل عباس شاہ بخاری، محمد خوشتر صدیقی، مفتی ایوب اشرفی، علامہ ارشد مصباحی، جبکہ تلاوت اور نعت شریف کی سعادت قاری ایوب آصف الازہری، حافظ غلام مصطفیٰ، سید زبیب مسعود، قاری محمد اشرف، محمد فیضان عرفانی، عبداللہ حقانی اور حافظ عبدالقادر نوشاہی کریں گے۔ کانفرنس میں نقابت کے فرائض شہزاد قادری سرانجام دیں گے، کانفرنس میں برطانیہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں