آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مانچسٹر(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور ہمارے قائد میاں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن اقلیتوں کو بھی نمایاں مقام دیتی ہے اوراقلیتی کمیونٹی کی بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیت کامران مائیکل کا دوبارہ سینیٹر منتخب ہونا قابل ستائش و فخر ہے اس پر ہم بیرون ممالک بسنے والے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے انتہائی خوش ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ اقلیتی کمیونٹی کے صدر چوہدری اظہر آروئ نے مانچسٹر میں رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں کا جتنا جال بچھا دیا گیا وہ سیاسی طور پر مزید پختہ اور طاقتور ہو کر ابھر رہے ہیں۔ عام انتخابات میں ہم اقلیتی کمیونٹی خود پاکستان جا کر اور یہاں سے بیٹھ کر سماجی رابطوں اور دیگر ذرائع سے اپنا بھرپور اثرورسوخ استعمال کر کے اقلیتی کمیونٹی کو مسلم لیگ ن کے امیدواران کو کامیاب کروانے کے لئے مہم چلائیں گے اور انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کر کے ہماری جماعت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک عوامی رہنما

ہیں انہیں شکست دینا آسان کام نہیں کیونکہ وہ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن برطانیہ اقلیتی ونگ جاوید بھٹی،جیروم جوزف کوآرڈینیٹر،عدن فرحاج صدر مانچسٹر برانچ،عمانوایل مغل وزیر مذہبی امور،رمیض برکت سیکرٹری جنرل،بشارت الیاس صدر و یارکشائر، نتھانیل جلال صدر لیسٹر شائر نے بھی نومنتخب لیگی ممبران سینٹ بالخصوص کامران مائیکل کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں