آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن (شہزاد علی) درندہ صفت برف Beast اور طوفان ایما EMMA نے برطانیہ میں بڑی تباہی پھیلائی، مشرق سے آنے والے اس برفانی طوفان نے صرف 4 دن میں 17 ملین پونڈ سے زائد کاروں کے نقصانات کے کلیم کیے گئے۔ یہ بات موسٹ پاپولر نیوز پیر دی سن نے رپورٹ کی ہے۔ پورے سال کی نسبت صرف 4 دن میں دگنے کلیم داخل کیے گئے۔ ایک انشورنس کمپنی نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ 3 دن میں فقط کاروں کے ضمن میں 10ملین پونڈ سے زائد کا خطیر نقصان پہنچا۔ زیادہ تر کلیم ڈرائیوروں کے گاڑیاں سکڈ کرنے، سڑکوں پر قائم حفاظتی کربز سے ٹکرانے وغیرہ کے باعث رونما ہونے کی وجہ سے داخل کیے گئے اگرچہ کئی کلیمز معمولی نوعیت کے برف حادثات کےباعث داخل کیے گئے لیکن 21فیصد کلیمز میں گاڑیوں کو جائے حادثہ سے ہٹانا پڑا۔ اور صرف ٹکڑاو سے ہی برطانوی ڈرائیوروں کو سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ بریک ڈاون کے واقعات گزشتہ بدھ کو معمول سے ہٹ کر 80فیصد زیادہ پیش آئے اور آر سے سی کو ملک بھر میں 9 ہزار 7سو مرتبہ بلایا گیا۔ برمنگھم میل کے مطابق ایک کار کی مرمت پر اوسطاً 13سو پونڈ کا خرچ آتا ہے کارڈف میں قائم اے اے انشورنس کلیم ٹیم نے بتایا ہے کہ قومی سطح پر سائبیریا کی برف سے 8ہزار سے زائد کاروں کے حادثے رونما ہوئے جن سے 10 عشاریہ 7ملین پونڈ سے زائد انشوررز کا نقصان ہوا گزشتہ بدھ کو انشورنس

کلیم کرنے کی تعداد عام بدھ کے دنوں سے 3 گنا زیادہ تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں