آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اولڈہم (غلام مصطفیٰ مغل)مسلم لیگ (ن)ایک سیاسی قوت ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں، دھونس دھاندلی سے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے قائد میاں نوازشریف کو جب سے وزیراعظم کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے ان کی عوام میں مقبولیت بلندیوں کو چھو رہی ہے پاکستان میں سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی سیاسی ناقدین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ خیبرپختونخوا سے سابق وزیراعلیٰ اوورسیز رہنما پیر صابر شاہ کا بحیثیت سینیٹر منتخب ہونا صوبے اور عوام کے لئے نیگ شگون ہے انکی سیاسی بصیرت تدبر اور اعلیٰ ظرفی قابل رشک ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور سید عنایت اللہ شاہ نے مشترکہ بیان میں  کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے، میاں نوازشریف کے سر سارا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالا لیکن ہمیشہ کی طرح انکی راہ میں کانٹے بچھا کر انہیں راستے سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرصابر شاہ جیسے عوامی رہنما جماعت کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں ہم قائد میاں نوازشریف اور قائم مقام صدر میاں شہباز شریف کے ممنون ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پیر صابر شاہ انکی توقعات

پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ اور اتحادی جماعتوں کے منتخب تمام سینیٹرز کی کامیابی کو جمہوریت کی فتح قرار دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں