آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
استنبول(نیوزڈیسک) ترکی نے جرمنی سے شامی کرد رہنما صالح مسلم کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ حکومت نے کہا ہے کہ برلن حکومت صالح مسلم کو حراست میں لے کر ترکی کے حوالے کرے۔ صالح مسلم نے ابھی گزشتہ دنوں برلن میں ترکی کی جانب سے شام میں جاری فوجی کارروائی کے خلاف ایک مظاہرے میں شرکت کی تھی جبکہ ان کا تعلق شامی ڈیموکریٹک یونین نامی جماعت سے رہ چکا ہے۔ 67سالہ صالح مسلم ترکی میں 2016میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبے میں مطلوب ہے۔

x
Advertisement

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں