آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نہایت سنگین ہیں،پاکستان کے حکمرانوں کی کشمیر پر خاموشی سے بھارت کے ظلم میں اضافہ ہوتا جارہاہے،حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، کشمیر کے نام پر محض سیاست کی جاتی ہےجس سے بھارت کے عزائم کو تقویت مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ اپریل میں لندن میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کامن ویلتھ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،اس معاملے پر حکومت پاکستان کی کوئی تیاری نظر نہیں آتی کہ اس اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کے لیے کیا حکمت عملی ہوگی۔پاکستان کے وزیر خارجہ اور سفارتخانوں کو اس وقت متحرک ہونا چاہئے اور اور پاکستان کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اور کنٹرول لائن پر پیدا صورت حال سے کامن ویلتھ ممالک کو آگاہ کرے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں