آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مانچسٹر (علامہ عظیم جی) 13لاکھ پونڈ فراڈ کرنے والے کو ایک پونڈ واپس کرنے کی سزا یا ایک دن کی مزید سزا بھگتنے کا عدالتی حکم۔ تفصیلات کے مطابق2012اور2016کے عرصے کے دوران لوگوں کے کریڈٹ کارڈ چوری کرنے والے30سالہ ملوینی جوکہ دنیا بھر میں عیاشی کرتا رہا کو مانچسٹر ائر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اٹلی جانے کیلئے چوری شدہ کریڈٹ کارڈ استعمال کرکے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ملوینی نے اپنے دو جرائم کا اقرار کرلیا تھا، جس کی بنا پر اسے14ماہ جیل کی سزا ہوئی۔ تاہم کریڈٹ کارڈ سے چوری شدہ رقم کی واپسی کے لیے کرائون کورٹ میں اسے طلب کیا گیا جہاں معزز عدالت کے ججوں نے ملوینی کے مالی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اسے صرف ایک پونڈ جرمانہ کیا اور حکم دیا کہ اگر وہ یہ رقم ادا نہ کرسکا تو اس کو ایک دن جیل کی سزا کاٹنی پڑے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں