آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن( پی اے ) برطانیہ میں ماہرین نے موٹاپے کوٹائم بم قرار دے دیاہے، ماہرین کے مطابق برطانیہ میں پرائمری سکولوں سے فارغ ہونے والے 25فیصد بچوں کو وزن اوسط سے زیادہ ہوتا ہے۔اب اس بات پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے کہ حکومت اس مسئلے سے کس طرح نمٹ سکتی ہے۔ مثال کے طورپر اگلے ماہ سے شوگر ٹیکس نافذ کردیاجائے گا،لیکن چیریٹی کے ذیلی ادارے کی ایک رپورٹ میں یہ بتایاگیاہے کہ شہری علاقوں میں مقامی طورپر کیا کچھ کیاجاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھروں سے باہر کھائے جانے والے پچاس فیصد کھانے ٹیک اوے سے لئے جاتے ہیں۔ اب لند ن کی ایک برو ہیرنگے کے ایک ٹیک اوے کئی صحت مندانہ آپشنز متعارف کرائے ہیں جن میں گرلڈ چکن اور بیک کئے ہوئے آلو شامل ہیں۔ ٹیسٹرز نامی اس ٹیک اوے کے عملے کو نوجوانوں کو نئے آپشنز استعمال کرنے کی ترغیب دینے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔یہ ہیلدی ہائی سٹریٹ چیلنج کا ایک حصہ ہے جو لوگوں اور تاجروں کو لوگوں کی قوت خرید کے مطابق قیمت میں لوگوں کھانے کی نئی اقسام کی اشیا فراہم کرنے کے بارے میں سوچ سکیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں