آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لیڈز (محمد رجاسب مغل) پاکستان تحریک انصاف یارکشائر ہمبر کے رہنما قاسم علی نے چوہدری سرور کی سینیٹ میں کامیابی پر کہا کہ ان کی جیت سے تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن کے اپنے کارکن پارٹی سے نالاں ہیں جس کا واضح ثبوت مسلم لیگ ن کے ممبران کا تحریک انصاف کے چوہدری سرور کو ووٹ دینا ہے، اس سال ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے، مرکز اور صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، آئندہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کردیا ہے ترقی کے نام پر کرپشن کی انتہا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف برطانیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، اس موقع پر چوہدری سرور کی جیت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں