آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوونٹری (نامہ نگار) اوورسیز کمیشن پنجاب کی بہتر کارکردگی پر وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن خالد شاہین بٹ کو سینیٹر بنایا گیا تاکہ جہاں سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف ملے وہاں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا جاسکے، ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت غلام دستگیر ہیپی، چوہدری ذوالفقار، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں عابد فضل چشتی، مغل حسین نے کیا، ان رہنمائوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن کے کمشنر افضال بھٹی اور خالد شاہین بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن، سوچ اور نیک مقاصد کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کرکے دکھایا اور کمیشن کے ذریعے تارکین وطن کی دادرسی کی، انہیں مسائل کی دلدل سے باہر نکالا، حق داروں کو ان کا حق دلوایا، یہی وجہ ہے کہ کیپٹن خالد شاہین بٹ کو سینیٹر بنایا گیا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ دل و جان سے ملک و قوم کے لیے کام کیا۔ غلام دستگیر ہیپی نے کہا کہ خالد شاہین بٹ اور افضال بھٹی لوگوں سے پیار کرنے والی شخصیات ہیں۔ خالد شاہین بٹ کا سینیٹر منتخب ہونا غریبوں کی فتح ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں