آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لزبن (سرفراز فرانس) شام میں لوگوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے کے سلسلہ میں پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مرتم مونز لزبن میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شامی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور11مارچ بروز اتوار شامی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روشیو لزبن میں پرامن ریلی کے اہتمام کا فیصلہ بھی کیا گیا، شامی مسلمانوں کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران چیئرمین سید خالد عباس، صدر محبوب احمد، نائب صدر حافظ غلام دستگیر، قاری امجد، چوہدری کلیم، ضیاء سید، میاں عبدالرئوف، طارق ایڈووکیٹ، راجہ حسنین، سید طاہر، سید زین، راجہ علی، عمران، وقاص اور قاسم شاہ نے بھی شرکت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں