آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (مجتبیٰ علی شاہ)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن کے مقامی ہال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر خواتین ونگ انجم جرال نے کہا کہ خواتین کا معاشرہ میں اہم کردار ہے اور ہم سب کو خواتین کے حقوق اور انکے روزمرہ کے مسائل کو سمجھنا ہوگا۔ جنرل سیکرٹری ویمن ونگ سمعیہ علی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ہو یا برطانیہ کی ترقی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ ہماری خاتون لیڈر واحد پاکستانی لیڈر تھیں جنہوں نے اقتدار سنبھال کر ملک کی خدمت کی جسے آج تک مخالفین بھی مانتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے کہا کہ لندن میں خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں اکٹھا ہونا احسن اقدام ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین کو معاشرہ میں اپنے مقام کا علم ہے اور آج کل کے دورمیںباشعور ہیں۔ خواتین کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بی ظلم ہوا پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے آواز بلند کی۔ پیپلزپارٹی کی یوتھ لیڈر نوشین جاوید نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بینر تلے ہم نے برطانیہ کے ہر شہر میں خواتین کو باہر نکالا ہے اور انکو انکے حقوق آگاہی دلوائی ہے اور یہ ہماری ڈیوٹی ہے۔ معاشرے تب ہی

ترقی کرتے ہیں جب خواتین کو عزت دی جائے جن معاشروں میں خواتین کو حقارت سے دیکھا جائے اور انکے مقام کا احساس نہ ہو وہاں ترقی نہیں ہوتی۔عمر اعجاز نے کہا کہ برطانیہ آج ترقی کی بلندیوں پر ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں خواتین کو جائز مقام حاصل ہے۔ اسی طرح ہم نے پاکستان کے اندر خواتین کے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو خواتین کو پارلیمنٹ، سینیٹ اور دوسرے شعبہ زندگی میں اعلیٰ مقام دیتی ہے اور یہی ہماری پہچان ہے۔ تقریب سے عمر حسین، عیسٹرداس، مسز باری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں