آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روم(نیوزڈیسک)اٹلی کے پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتیں زیادہ عوامی تائید حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں تاہم کوئی بھی جماعت تنہا حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر پائی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے پارلیمانی انتخابات میں یورپی اتحاد کے مخالفین اور دائیں بازو کی جماعتیں سب سے زیادہ عوامی تائید حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق فائیو اسٹار نامی احتجاجی تحریک کو سینیٹ میں33 فیصد اور پارلیمان میں 32 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم سلویو بیرلسکونی کے دائیں بازو کے اعتدال پسند اتحاد کو سینیٹ کیلئے36.5فیصد جبکہ ایوان زیریں کے لیے36.8فیصد ووٹ ملے۔ اس نتیجے کے رو سے کوئی بھی جماعت تنہا حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر پائی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں