آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون سٹاپ سروس، این ایچ ایس کا پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کیلئے وقت 6 ہفتوں سے کم کرنے کا منصوبہ

لندن(پی اے) این ایچ ایس کا پروٹیسٹ کینسر کی تشخیص کا وقت چھ ہفتوں سے چند روز کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ بات این ایچ ایس انگلینڈ نے کہی ہے، اس وقت مردوں کیلئے ٹیسٹ ایک ایم آر آئی سکین اور ایک بائیوپسی پر مشتمل ہے۔ جہاں ایک درجن سمپل لئے جاتے ہیں اور کئی مرتبہ ہسپتال جانا پڑتا ہے تاہم اب ویسٹ لندن کے ہسپتالوں میں ون سٹاپ سروس کی آزمائش کی جائے گی، جہاں ضروری ٹیسٹ ایک روز میں مکمل کرلئے جائیں گے۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے سی ای او سائمن سٹیونز نے کہا ہے کہ پروگرام ورلڈ لیڈنگ ہے۔ نیا ایم آر آئی سکین جسے ایم پی ایم آر آئی کے نام سے جانا جاتا ہے ہائر کوالٹی ایمجری فراہم کرتا ہے اور 40فیصد مریضوں کی تشخیص ایک ہی دن میں ہو جاتی ہے ان لوگوں کیلئے جن کو بائیوپسی کی ضرورت ہوتی ہے ٹشو سمپلز لینے کیلئے 3ڈی ایم آر آئی سکین استعمال کئے جاتے ہیں، این ایچ ایس کا دعویٰ ہے کہ تکنیک سے سپس کاخطرہ دور ہو جاتا ہے جو روہمٹن میں چیئرنگ کراس ہاسپٹل، الپسم ہاسپٹل اور کوئن میری ہاسپٹل میں آزمائی جارہی ہے جہاں اگلے دو سال میں 5ہزار مردوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ امپریل کالج لندن کے چیئرمین آف یورولوجی پروفیسر ہاشم احمد نے کہا ہے کہ ہائی کوالٹی پروسٹیٹ ایم آرآئی تک رسائی سے بہت سارے مرد انویسو بائیوپسی سے بچ سکتے ہیں اور ہائی رسک

ٹیومرز کی تلاش کیلئے پریسشن بائیوپسی ہوسکتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ایسا کرکے این ایچ ایس کے سامنے ثابت کرسکتے ہیں کہ یہ کہا جاسکتا ہے جو کم خرچ ہوگا اور اس وقت کے مقابلے میں نتائج زیادہ بہتر ہوں گے، سائمن سٹیونز نے کہا ہےکہ یہ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص میں حوصلہ افزا انقلاب ہے اور در حقیقت انقلابی ہے بہرحال کنسلٹنٹ ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر انتھونی چیمرز نے کہا ے کہ ان ٹیسٹوں میں کوئی نئی بات نہیں انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ صرف نیا پہلو یہ ہے کہ بہت سارے مردوں کو علاج کی طرف لا رہے ہیں جو پروسٹیٹس نامی انفیکشن کی حامل ہیں اور نئی تکنیک ان کی اور انویسٹی گیشن کی طرف لے جائے گی، علاوہ ازیں یہ زیادہ ارجنٹ کنڈیشنز کی طرف سےوسائل کو موڑے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں