آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”وکٹوریہ اینڈ عبدل“ کی آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد گی میرے لئے اعزاز ہے، علی فضل

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار علی فضل نے کہا ہے کہ میرے لئے برطانوی فلم ”وکٹوریہ اینڈ عبدل“ کا 90 ویں آسکر ایوارڈز میں دیگر بہترین فلموں کے ساتھ نامزد ہونا اعزاز کا باعث ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکار علی فضل نے 90 ویں آسکر ایوارڈز میں بطور مہمان شرکت کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری برطانوی فلم ”وکٹوریہ اینڈ عبدل“ کا 90 ویں آسکر ایوارڈز میں دیگر بہترین فلموں کے ساتھ نامزد ہونا میرے لئے ایک جیت اور اعزاز کا باعث ہے جس میں ڈینیل فلپس اور لو شیپرڈ بھی شامل تھے۔ ہدایتکار سٹیفن فیئرز کی فلم میں ہالی وڈ اداکارہ جوڈی ڈینچ نے ملکہ اور علی فضل نے عبدل کا کردار ادا کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں