آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) معروف سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کے اہم اور خوشگوار دن فلمی صنعت کی ترقی اور فروغ کے لیے وقف کرنے اور فلموں کی کامیابی پر ملنے والی پذیرائی میرے لیے ناقابل فراموش ہے ۔ مجھے بہت اچھے ماحول میں کام کرنے کے مواقع ملے ۔ مجھے سراہا بھی جاتا رہا۔ یہ سب اب میر ے لیے زندگی کا حسین سرمایہ ہیں ۔ مجھے ہمیشہ کراچی سمیت ہر شہر سے خصوصی پذیرائی اور محبت ملی ۔ یہی میرا اب حقیقی اثاثہ ہے۔ یہاں سے بہت محبتیں سمیٹ کر واپس لاہور جارہی ہوں ۔ یہ بات انہوں نے ایم ٹی اے فلمز اور مقامی ہفت روزہ کے اشتراک سے مقامی آڈیٹوریم میں فلمی صنعت سے 55 سال سے زائد کامیاب وابستگی پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شام لیجنڈ اداکارہ بہار بیگم کے نام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں فلمساز و ہدایتکار سید نور ، اداکار مصطفے قریشی اداکار عادل مراد گلوکارہ و اداکارہ عاصمہ لتا، فرحت خان، لاہور سے خصوصی طور پر آکر شرکت کرنےوالے اداکار سخاوت ناز ،فلمساز ملک یعقوب نور اور ایس ایم شاکر بھی شریک تھے۔ سینئر اداکار مصطفے قریشی نے کہا کہ ہم فنکاروں کی زندگی کو اپنے فن کے حوالے سے پہچان ملتی ہے ۔ میں نے اب تک ذاتی طور پر بہار بیگم کے ساتھ جس قدر کام کیاہے۔ ہر فلم میں کام کرتے ہوئے ان کی باکمال صلاحیتوں کا احساس ہوا وہ

ایک مکمل اور بھرپور آرٹسٹ ہیں ان کے ساتھ کام کرنے والا فنی آگہی حاصل کرتا ہے۔ فنکاروں کی پذیرائی حکومت اور ثقافتی اداروں کی ذمہ داری ہے لیکن بہاربیگم کے لیے نجی سطح پر یہ کام ہورہا ہے ۔ مصطفے قریشی نے مزید کہا کہ بہار بیگم نے گزشتہ 55 سال سے زاہد عرصہ میں جس تسلسل کے ساتھ کام کیا اور مختلف زبانوں کی فلمیں کیں انہیں گینز ورلڈ ریکارڈ پر بھی لانا چاہیے۔ سینئر اداکار منور سعید نے کہا کہ ہمارے یہاں ابتداء سے بہت باصلاحیت تخلیق کار کام کر رہے ہیں ، ہمارے نوجوان ہدایتکار اور فلم میکر جدید انداز میں کام کررہئے ہیں۔ اداکار عادل مراد نے کہا کہ بہار جیسے فنکار ہمارے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر بہار بیگم کو انکی 55سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں شلیڈ پیش کی گئی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں