آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایک بار پھر آئٹم گانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عورتوں کی تضحیک قرار دیا ہے۔شبانہ اعظمی سمجھتی ہیں کہ آئٹم سانگ کا مطلب عورتوں کو مردوں کی آنکھوں کے حوالے کرنا ہے، یعنی یہ عمل خواتین کو مردوں کی نظروں میں گرانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس کو ایک طرح سے خواتین کی خودمختاری قرار دیا جاتا ہے، تاہم درحقیقت یہ عمل انہیں مردوں کو مسلسل گھورنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے ہونے والے سالانہ عالمی کنوینشن کے ایک سیشن میں خطاب کے دوران شبانہ اعظمی نے ایک بار پھر بولی وڈ فلموں میں شامل کیے جانے والے آئٹم سانگس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2016 میں بھی شبانہ اعظمی نے 2012 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’دبنگ 2‘ میں شامل کیے گئے کرینہ کپور کے آئٹم گانے ’فیوی کول سے‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خواتین کی تضحیک ہوتی ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ایف آئی سی سی 2018 کے عالمی کنونشن کے ایک سیشن میں خطاب کے دوران ماضی کی مقبول اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں آئٹم گانوں کو شامل کرنے کے حوالے سے سخت مؤقف رکھتی ہیں، کیوں کہ انہیں

فلموں کی کہانی میں مرکزی حیثیت حاصل نہیں ہوتی، انہیں مخصوص ذہنیت اور مقصد کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔شبانہ اعظمی نے وضاحت کی کہ انہیں فلم میں کسی خاتون کے مرکزی کردار سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی وہ مرکزی اداکاری کی جانب سے کسی گانے پر پرفارمنس کو وہ غلط سمجھتی ہیں، تاہم آئٹم گانے کا مطلب عورتوں کی شہوت پرستی کا آزادانہ استعمال ہے۔فلم انڈسٹری اور اسکرین پر خواتین کی نمائندگی اور انہیں پیش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے کہا کہ کیمرے کے سامنے خواتین کی عریانیت کو ظاہر کرنے کے حوالے سے ایک ڈائریکٹر کا نقطہ نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ آج اگر 4 سال کی بچی جب ’میں تندوری مرغی ہوں، گٹکا لے مجھے الکوحل کے ساتھ‘ پر پرفارمنس کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے گانے میں سماج میں بے راہ روی اور عریانیت پھیلانے کا باعث ہیں۔واضح رہے کہ شبانہ اعظمی ماضی میں خود کئی فلموں میں آئٹم گانوں پر پرفارمنس کر چکی ہیں، تاہم وہ جدید دور کے گانوں کو ماضی کے مقابلے زیادہ بولڈ سمجھتی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں