آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کیلیفورنیا( نیوز ڈیسک) امریکا میں دریمرز کی حمایت میں کامیڈین پاکستانی نژاد کمیل ننجیانی اور کینیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لوپیتا نیونگو نے اپنے پناہ گزین کی حیثیت کے حوالے سے 90 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں بات کی۔ کمیل ننجیانی نے کہا کہ مجھے شکایت ہے،کمیل ننجیانی میرا اسٹیج نام ہے جبکہ میرا حقیقی پاکستانی نام کرس پائن ہے اس لئے آپ تصور کرسکتے ہیں کہ مجھے کتنا برا لگ سکتا ہے جب کوئی دوسرا سفید فام خود کو حقیقی کرس پائن ظاہر کرتا ہے۔لوپیتا نیونگو جن کی فلم بلیک پینتھر نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی نے کہا کہ ہم بھی پناہ گزین ہیں،میرا تعلق کینیا سے ہے۔کمیل ننجیانی اور لوپیتا نے کہا کہ میرا تعلق پاکستان اور آئیوا سے ہے دو جگہیں جنہیں ہولی وڈ کے نقشے پرکوئی تلاش نہیں کرسکتا۔ہم ڈریمرز ہیں،ہم یہ خواب دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے کہ ایک دن ہم فلموں میں کام کریں گے، یہ خواب ہی ہولی وڈ کی بنیاد ہیں اور خواب ہی امریکا کی بنیاد ہیں۔اس لئے باہر جتنے بھی ڈریمرز ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔اداکاروں کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزینوں کے تحفظ کے پروگرام کے خاتمے کے اعلان کے حوالے سے تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں