آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات8؍صفر المظفّر1440ھ18؍ اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 ویں آسکر ایوارڈز، بہترین فلم شپ آف واٹر،بہترین اداکارہ فرانسیز میکڈورمنڈقرار

کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیاکے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈزآسکرکی90واں میلہ کیلیفورنیا میں منعقد کیا گیا جس میں بیسٹ مووی کا ایوارڈشیپ آف واٹرکا ملاجبکہ دیگر کیٹیگریز میں فلم تھری بِل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ میسوری میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ فرانسیزمیکڈور منڈ کو بہترین ایکٹرس کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فلم شیپ آف واٹر کے ڈائریکٹر گوئیلر موڈیل ٹوروبہترین ہدایتکار قرار پائے ۔اس کے علاوہ کامیڈی ایڈونچرفلم ’کوکو‘بہترین اینیمیٹیڈ فلم کا ایوار ڈجیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈاداکارہ ایلیسن جینی نے فلم آئی ٹونیامیں شاندار اداکاری دکھانے پر حاصل کیا جبکہ بہترین کاسٹیومز ڈیزاننگ کا ایوارڈ فلم فینٹن تھریڈ کو ملا اس کے علاوہ سیم راک وِل کو فلم تھری بِل بورڈ آؤٹ سائیڈ ایبنگ میسوری میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر بیسٹ معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔بیسٹ فلم ایڈیٹنگ ڈنکرک فلم کو ملا،جبکہ بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم کیا اعزاز فلم دی سائیلنٹ چالڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی، بہترن غیر ملکی زبان میں فلم کا ایوارڈفلم ’اے فنٹاسٹک ویمن‘کو دیا گیا۔بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے کا ایوار ڈگیٹ آؤٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ایوارڈ جیتنے والوں کواسٹیج پرتالیوں

کی گونج میں بلا کرگولڈ پلیٹیڈ ٹرافی تھمائی گئی جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اعزاز قرار دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں