آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ، یورو ، برطانوی پونڈ ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی اور چینی یو آن کی قدر میں استحکام رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 110.57 روپے سے بڑھ کر 110.58 روپے اور قیمت فروخت 110.67 روپے سے بڑھ کر 110.68 روپے ہو گئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیرکو امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.90روپے سے گھٹ کر111.70روپے اور قیمت فروخت112.20روپے سے گھٹ کر112.00روپے ہوگئی۔پیرکو یورو کی قدر میں 30 پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پیر کو سعودی ریال کی قیمت میں 5 پیسے اور یو اے ای درہم کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.75 روپے سے گھٹ کر 29.70 روپے اور قیمت فروخت 30.00 روپے سے گھٹ کر 29.95 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 30.45 روپے سے گھٹ کر 30.35 روپے اور قیمت فروخت 30.70

روپے سے گھٹ کر 30.60 روپے ہو گئی ۔ پیر کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قیمت خرید 17.50 روپے اور قیمت فروخت 18.30 روپے پر مستحکم رہی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں