آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تمام شیڈولڈبنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگراکائونٹس میں 0.30فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شیڈولڈبنکوں کے ہفتہ واراسٹیٹمنٹس کی روشنی میں 16فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں تمام شیڈولڈبنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگراکائونٹس کا حجم 11888.106ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.30فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ ہفتے میں شیڈولڈبنکوں کے ڈیپازٹس اوردیگراکائونٹس کا حجم 11852.218ارب روپے ریکارڈ کیاگیاتھا۔ اس عرصہ کے دوران تمام کمرشل بنکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 11798.603ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.34فیصد زیادہے۔ گزشتہ ہفتے میں کمرشل بنکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 11758.23ارب روپے ریکارڈ کیاگیاتھا۔ تمام شیڈولڈبنکوں کے اثاثوں کا حجم 17017.027ارب روپے اورکمرشل بنکوں کے اثاثوں کا حجم 16728.002ارب روپے ریکارڈ کیا گیاجوگزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بالترتیب 14.78فیصد اور2.20فیصدزیادہ ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں