آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( پ ر)گورنر سندھ محمد زبیر نے مراکش کے سفیر محمد کرمون اور اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں ’’مراکش فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اور مراکش اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔مراکش کے سفیر محمد کرمون نے تقریب میں شرکت کرنے پر گورنر سندھ محمد زبیر اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ’’مراکش فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کرنے پر اشتیاق بیگ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے کہا کہ ’’مراکش فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول‘‘ ایک اہم ایونٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ پاکستان اور مراکش کے مابین باہمی تجارت 400 ملین ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے جس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ تقریب میں مراکش کے معروف فیشن ڈیزائنر کے ڈیزائن کئے گئے مراکش کے قومی لباس ’’کافتان‘‘ کا فیشن شو منعقد کیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں