آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹاول انڈسٹری کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش کی ضرورت ہے تاکہ اس صنعت کی بین الاقوامی تجارت میں اضافہ ہو سکے،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تولیہ سے وابستہ مصنوعات پاکستان کی اہم برآمدی صنعت کا حصہ ہیں۔ برآمدات کے اعتبار سے تولیہ اور وابستہ مصنوعات ٹیکسٹائل سب سیکٹر میں دوسری بڑی صنعت ہے جس کا ملکی زرمبادلہ میں قابل قدر حصہ ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں موجود صنعتوں کو مشینری اپگریڈیشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے تاکہ تولیہ کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے سے اس انڈسٹری میں خوشحالی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کا حصہ بڑھایا جاسکے۔ پاکستان کے شمالی حصے میں بطور خاص نئی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے اس اہم ترین انڈسٹری میں نئے آنے والے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تولیہ کی برآمدات میں اضافہ کے لئے موجودہ صنعتکار پیداوار کے معیار کو بہتر کرکے نئی منڈیوں میں متعارف ہوسکتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں