آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (پ ر) البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے احمد شجاع قدوائی کو یکم مارچ 2018 سے بینک کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے۔احمد شجاع قدوائی ایک ماہر بینکار ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کا 40 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔وہ 2011 میں البرکہ کے چیف آپریٹنگ افسر بننے سے پہلے بینک کے ساتھ 1996 سے منسلک رہے ہیں ۔ان کے عزم اور قیادت کی مہارت کی وجہ سے البرکہ پاکستان کی اسلامی بینکنگ صنعت مضبوط ہوئی۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ان کی اس عہدے پر تقرری شفقت احمد کی جگہ عمل میں آئی ہے جو25 سال سے زائد عرصے سے البرکہ بینک سے وابستہ رہ چکے ہیں۔البرکہ بینکنگ گروپ کے صدر ،چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین عدنان احمد یوسف نے شفقت احمد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ احمدشجاع قدوائی کی بطور نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں