آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرا چی (اسٹاف رپورٹر)چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن نے پیر کو اپنے دورہ کو یت کے دوران کو یت چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ پا ک کو یت انوسٹمنٹ کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں طویل المعیا د سرما یہ کا ری کے رو شن موا قع موجو د ہیں،پا کستا ن کی تیزی سے پھیلتی ہو ئی ما رکیٹ میں کنزیو مر گڈ ز کی بہت زیا دہ طلب مو جو د ہے اور سر ما یہ کاروں کی منتظر ہے کہ وہ کا رو با ر ی موا قع سے فائدہ اٹھا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ ان کے وفد کے کو یت کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کو یتی حکومت اور کو یتی سر ما یہ کا رو ں کو پاکستا ن کی تیزی سے پھیلتی ہو ئی ما رکیٹ میں سر ما یہ کا ری کے رو شن امکا نا ت سے آگا ہ کیا جا ئے، کراچی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مسز ناہید میمن نے کہا کہ پاکستا ن اور کو یت کے ما بین توا نا ئی ،انفرااسٹرکچر ،صحت ، سیاحت ،ہو ٹل ،ذرا ئع آمدو رفت ، زرا عت ،خورا ک اور دیگر شعبو ں میں کا رو با ر کے وسیع موا قع مو جو د ہیں،دریں اثنا ء چیئر پر سن ایس بی آئی ناہید میمن نے کویت انویسٹمنٹ اتھا ر ٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر فا رو ق بستکی سے بھی بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ پاکستان کے چیئر مین نعیم زمیندار اور کو یت میں پا کستا ن سفیر غلام دستگیر کے ہمرا ہ ملا قا ت کی،اس مو قع پر کو یت انوسٹمنٹ اتھا ر ٹی کے

مینجنگ ڈائریکٹر نے انہیں آئل ، ہائو سنگ ،انفراسٹرکچر ،ہو ٹل ، ٹرانسپو ر ٹ دیگر شعبو ں میں سر ما یہ کا ر ی کے امکا نا ت سے آگا ہ کیا اور بتا یا کہ کویت انوسٹمنٹ اتھا ر ٹی پرا ئیویٹ ایکوٹی فنڈز میں سر ما یہ کا ر ی کیلئے دروازے کھلے رکھتی ہے،انہو ں نے کہا کہ کویتی حکومت اپنے فنڈز اور کو یت انویسٹمنٹ اتھا ر ٹی کے ذریعے برسوں سے پا کستا ن میں بنک ،ہو ٹل اور بجلی جیسے شعبوں میں بھی سر ما یہ کا ر ی کر تی رہی ہے، میزان بنک ، موون پک اور کے الیکٹرک جس کی چند مثالیں ہیں ، کو یتی سر ما یہ کا ر اب پا کستا ن کی نمو پذیر معیشت میں ہا ئو سنگ ،ہو ٹل ،توا نا ئی اور ٹرا نسپورٹ وغیرہ میں مو جو د امکانا ت میں سر ما یہ کاری کے خوا ہا ں ہیں ،اپنے دو ر ے میں چیئرپر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے ڈائریکٹر جنرل کو یت فنڈز فا ر عرب اکنا مک ڈیو لپمنٹ عبدالوہا ب البدر اور دیگر کو یتی سر ما یہ کا رو ں اور پاکستانی کاروباری افراد سے بھی ملیں ،اس مو قع پر نو ر ی آبا د میں 3000ہزا ر ایکڑ زمین پر انڈسٹریل پارک میں سر ما یہ کا ر ی کے خوا ہا ں بزنس مین بھی آگے آئے اور انہو ں نے اس سلسلے میں با ت چیت کو آگے بڑھا نے پر مزید ملا قا تو ں پر اتفا ق کیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں