آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی ۔ 100 انڈیکس میں 89پوائنٹس کا اضافہ اور سرمایہ کاری مالیت میں 39 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 40.39 فیصد کم جبکہ 47.91 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ سیاسی افق پر بے یقینی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے گریز کیا ، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 43655 پوائنٹس نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی برویکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز ، ٹیلی کام ، توانائی ، اسٹیل اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہو گئے اور 100 انڈیکس 43874 پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 88.59 پوائنٹس اضافے سے 43829.08 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 172 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

x
Advertisement

پیر کو 13کروڑ 70 لاکھ 42 ہزار 470 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو جمعہ کی نسبت 9 کروڑ 28 لاکھ 88 ہزار 180 شیئرز کم ہے ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 39 ارب 51 کروڑ 95 لاکھ 44 ہزار 632 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 91 کھرب 49 ارب 78 کروڑ 5 لاکھ 71 ہزار 598 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 160.00 روپے اضافے سے 9100.00 روپے اور رفحان میظ کے حصص کی قیمت 144.00 روپے اضافے سے 7599.00 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی یونائیٹڈ برانڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 26.72 روپے کمی سے 507.78 روپے اور آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 22.00 روپے کمی سے 1050.00 روپے ہو گئی ۔ پیر کو یونلٹی فوڈز کی سرگرمیاں 1 کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 58 پیسے اضافے سے 26.27 روپے اور ورلڈ کال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 90 لاکھ 62 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 4 پیسے کمی سے 2.51 روپے پر بند ہوئی ۔ پیر کو 30 انڈیکس 31.30 پوائنٹس اضافے سے 22090.54 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 151.61 پوائنٹس اضافے سے 74453.38 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 71.22 پوائنٹس اضافے سے 31737.77 پوائنٹس ہو گیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں